ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔ برف باری اور بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج داخل ہوگا۔ پاکستان بھر میں سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ کا اعلان کردیا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس سے آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔
متاثرہ علاقوں کی تفصیلات
مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ 25 سے 26 جنوری کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔








