پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنیوالی مقبول ترین اداکارہ روحی بانو کی برسی منائی گئی

روحی بانو کی برسی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کی برسی آج (25 جنوری) ملک بھر میں منائی گئی۔ روحی بانو 10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 1970 اور 1980ء کے عشروں میں روحی بانو پاکستان ڈراموں کی مقبول ترین اداکارہ تھیں۔ روحی بانو نے گورنمنٹ کالج لاہور سے نفسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شیڈول ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ گروپس اور شیڈول سامنے آ گیا

فنی کیریئر

وہ ٹی وی کی اولین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے مجموعی ڈراموں کی تعداد 150 کے قریب ہے۔ روحی بانو نے ڈرامہ "کرن کہانی، سانول موڑ مہار، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ" سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔ انہوں نے "ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی" سمیت متعدد فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔ 1981 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

شہرت اور اعزازات

روحی بانو کو متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ 2005 میں وہ 20 سالہ اکلوتے بیٹے کے قتل کے باعث اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔

انتقال

15 جنوری 2019 کو انھیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا، روحی بانو استنبول کے ایک ہسپتال میں 25 جنوری 2019 کو انتقال کر گئی تھیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...