لاس اینجلس میں سرکاری فنڈز اپنی شاہانہ زندگی پر خرچ کرنے والا فلاحی ادارے کا سربراہ گرفتار
لاس اینجلس میں فلاحی ادارے کے سربراہ کی گرفتاری
لاس اینجلس(ماانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلس میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے قائم فلاحی ادارے کے سربراہ کو فراڈ کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے بے گھر افراد کی مدد کے لیے مختص سرکاری فنڈز میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد رقم خردبرد کی اور اس رقم کا بڑا حصہ اپنی شاہانہ ذاتی زندگی پر خرچ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
الزامات کی نوعیت
’’شنہوا‘‘ کے مطابق فلاحی ادارے ابنڈنٹ بلیسنگز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر 42 سالہ الیگزینڈر سوفر پر الزام ہے کہ اس نے ٹیکس دہندگان کی رقم کو پرتعیش سفری اخراجات، مہنگی ڈیزائنر شاپنگ، نجی سکولوں کی فیس اور جائیدادوں کی خریداری، جن میں یونان میں ایک تفریحی پراپرٹی بھی شامل ہے، کے لیے استعمال کیا۔الیگزینڈر سوفر کو سانتا اینا میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے 20 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق آئی آر ایس کریمنل انویسٹی گیشن لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسپیشل ایجنٹ انچارج ٹائلر ہیچر نے کہا کہ یہ کیس اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹیکس دہندگان کی رقم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔








