پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ بیس بھرتیاں، خیبرپختونخوا میں تنخواہوں کے سلیب کی پالیسی منظور، کن لوگوں کو 9 لاکھ روپے تک تنخواہ ملے گی؟ نئی پالیسی جاری
انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئی۔
ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔








