شاہی قلعہ لاہور میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرِ اہتمام تاریخی ورثے کے اہم منصوبوں کا افتتاح

افتتاحی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہی قلعہ لاہور میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرِ اہتمام تاریخی ورثے کے اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے لوہ مندر، سکھ عہد کے حمام اور اتھ دارہ پویلین کی بحالی و تحفظ کے منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

تقریب کی تفصیلات

تقریب میں ملکی و غیر ملکی معززین، سفارتی نمائندگان، ثقافتی اداروں کے سربراہان اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ عہد کے حمام اور اتھ دارہ پویلین میں ربن کاٹنے کی تقریب ہوئی جبکہ بعد ازاں معزز مہمانوں نے بحال شدہ تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی پر گھر کی خواتین نے مہندی لگوانے کے کتنے پیسے دیئے؟ ہوشربا انکشاف

صوبائی وزیر کا خطاب

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہمیشہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا مشترکہ تمدنی مرکز رہا ہے اور لوہ مندر، سکھ عہد کا حمام اور اتھ دارہ پویلین پنجاب کی کثیرالثقافتی شناخت کی روشن علامتیں ہیں۔ اقلیتی ورثے کا تحفظ ہماری تاریخ کے تسلسل کو محفوظ بناتا ہے اور یہ منصوبے بقائے باہمی، رواداری اور احترامِ باہمی کے عملی مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے

فنڈنگ اور تعاون

انہوں نے امریکی سفیروں کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) کی مالی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے ثقافتی ورثے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کی پیشہ ورانہ مہارت اور حساس انداز میں کیے گئے تحفظاتی کام کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

مستقبل کے منصوبے

رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی اور بین المذاہب ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اقلیتی مقدس مقامات کا تحفظ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ سے نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو تقویت ملے گی بلکہ مقامی معیشت اور بین الاقوامی روابط بھی مضبوط ہوں گے۔

حکومتی عزم

آخر میں صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے تاریخی ورثے کے تحفظ اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے ایسے منصوبے مستقبل میں بھی جاری رکھے گی، تاکہ یہ مقامات ماضی کی یادگار ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے پل بن سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...