امریکا ایران کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، فرانس کی مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل
فضائی آپریشن متاثر
دبئی (ویب ڈیسک) امریکا ایران کشیدگی کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ہوگئے ہیں، فرانس نے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں معطل کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا ہیں
دیگر ممالک کی کارروائیاں
اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے باعث نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کے لئے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔ ادھر برطانیہ نے اسرائیل کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند کر رکھی ہیں جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کے لئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
احتیاطی تبدیلیاں
اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا نے اسرائیل کی پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں۔ ادھر جرمنی نے بھی ایران کے لئے فضائی سروس روک دی ہے۔








