نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی
سونے کی قیمت تاریخ ساز حد عبور کر گئی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نو برڈ زون میں آپریشن تیز،ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری، ڈیڈ لائن مقرر
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس کا کنواں 8 سال بعد دوبارہ آپریشنل
چاندی کی قیمت میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا
پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا اثر
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6500 روپے بڑھ کر 521162 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے، 10 گرام سونے کے بھاؤ 5583 روپے کے اضافے سے 446812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ
چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے بڑھ کر 10801 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہو کر 4988 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔








