مشہور اداکارہ یشما گل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یسما گل کی ڈانس ویڈیو وائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ یشما گل پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالورز ہیں، انہوں نے "اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے"، "کس دن میرا ویاہ ہو گا"، "صدقے تمہارے"، "بے باک"، "تیرے عشق کے نام"، "پھانس" اور "حق مہر" جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
میوزیکل نائٹ کی شرکاء
حال ہی میں وہ اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔ یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے "گال سن" پر ڈانس کیا، اس کے علاوہ اداکارہ نے گرو رندھاوا کے گانے "سیرا" پر بھی پرفارمنس دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پر کل ہڑتال کا اعلان
سوشل میڈیا پر رد عمل
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
مداحوں کی رائے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے ڈانس کی ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ، کچھ مداحوں نے یشما گل کے ڈانس اور اینرجی کو سراہا جبکہ کچھ صارفین نے ان کے ڈانس پر تنقید بھی کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ "انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم"، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے"، جبکہ ایک صارف نے کہا "یہ کیسے مردانہ مووز ہیں"۔
اداکارہ کی حمایت
کئی مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈانس کو تفریح کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے۔








