وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد میں مبارکبادی پیغام
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
پریس کلب کا کردار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب صحافی کی مضبوط آواز ہے۔ پریس کلب کا پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کی یکجہتی کیلئے اہم کردار ہے۔ امید ہے نومنتخب باڈی آزادی صحافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔








