سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کیخلاف فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا قرضہ 6.7 فیصد بڑھ کر 760 کھرب روپے سے متجاوز
ضمانت منسوخی کی درخواست
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد سپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے کیجانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کر لی۔ سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت میں موجود نہ ہونے کیوجہ سے نجف حمید کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔
پہلے کی ضمانت
اس سے قبل عدالت نے صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت منظور کی تھی، ایف آئی اے کیجانب سے ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔








