سونا 6500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، چاندی کی بھی چاندنی ہوگئی
عالمی سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دفاعی نمائش کا دورہ اور غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، رواں سال کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں
ادھر پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار روپے ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے بڑھ کر 10801 روپے ہو گئی۔








