ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ایونٹ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا
بھارت میں نیپا وائرس کا خطرہ
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی اے میں تحریک پاکستان کے کارکن ریاض احمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب، اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے مستقبل پر سوالات
ایکسپریس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں پولیس کی گاڑی ریلوے ٹریک پر بند، اچانک ٹرین آگئی، اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
حفاظتی تدابیر اور قرنطینہ
حکام نے کم از کم 100 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔ یہ خطرناک وائرس 7 فروری کو شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے چند ہفتے پہلے ہی پھیلنا شروع ہوا ہے۔ اگر وائرس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
نیپا وائرس کی مہلکیت
نیپا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا ایک مہلک زہر ہے، جس کی شرح اموات 75 فیصد تک ہو سکتی ہے جبکہ دنیا بھر میں فی الحال اس کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے۔








