حکومت پنجاب صحافیوں کے لیے اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی لاہور پریس کلب کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد
مبارکباد کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے دوستوں کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی
پریس کلب کی روایات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے لاہور پریس کلب اپنی شاندار صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔
میڈیا کے ساتھ تعاون
مریم نواز کاکہناتھا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے مشن میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب صحافیوں کیلئے اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی۔








