فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
گرفتاری کا واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی پولیس نے فلم ’دھریندھر‘ میں نظر آنے والے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے شادی کا جھانسہ دے کر طویل عرصے تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے
خاتون کی شکایت
بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں ندیم خان کے گھر میں بھی کر رہی تھیں، دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 5 عالمی یونیٹیوں کے کیمپس، فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
الزامات کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
پولیس کاروائی
پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ اب اداکار نے شادی سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔
ندیم خان کی گرفتار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔








