پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال، گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان تاحال معطل
پنجاب اسمبلی کی رکنیت کی بحالی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی، مقدمہ درج، ملزمان کیخلاف عملی کارروائی نہ ہوسکی
معطل ارکان کی عدم شرکت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں، تاہم اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط
گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ان ارکان کی رکنیت کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے.








