سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل میں نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ڈچ بولر نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
کیس کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جس جگہ قتل ہوا اس جگہ ثمینہ شاہ موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں کتنی پاکستانی لاپتہ ہیں؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
عدالت کے سوالات
جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل سے سوال کیا کہ ثمینہ شاہ کا کردار کیا تھا؟ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو بلایا۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ جی، ثمینہ شاہ نے ہی پولیس کو بلایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جب وقت آئے گا پاکستان کی پالیسی پوری دنیا دیکھے گی کہ کتنی واضح ہے: عطا تارڑ
دلائل کی پیشکش
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میں پہلے بریت کی درخواست پر دلائل دینا چاہوں گا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں آپ کے پاس کون سا اہم ثبوت ہے؟
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ملزم نے ساتھیوں سمیت سابقہ بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
گھر میں موجود افراد
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ گھر میں اور کون موجود تھا؟ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ گھر میں اس وقت ملازم بھی موجود تھے، پہلے بریت پر دلائل ہوئے تو مرکزی کیس پر اثر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر 35 پولیس اہلکار معطل
سماعت کی تاریخ
عدالت نے سارا انعام قتل کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
مقتولہ کی موت
واضح رہے کہ ستمبر 2022 کو سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا۔








