رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 47 ارب روپے کے ’’رمضان نگہبان پیکج‘‘ کی منظوری دے دی،عظمیٰ بخاری
وزیراعلی پنجاب کی رمضان پیکج کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 47 ارب روپے کے ’’رمضان نگہبان پیکج‘‘ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اپنے 200 ارب ڈالر کہاں خرچ کریں گے؟ اعلان کر دیا
رمضان میں مستحق خاندانوں کی مدد
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کوئی دسترخوان خالی نہیں رہے گا اور نہ ہی کوئی مستحق تنہا۔ 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو دس، دس ہزار روپے ملیں گے۔ نادار افراد کو ’’نگہبان کارڈز‘‘ فراہم کئے جائیں گے۔
سہولت بازار اور دسترخوان کا قیام
پنجاب بھر میں ’’مریم کے مہمان‘‘ دسترخوان لگوائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں رمضان سہولت بازار بھی لگوائے جائیں گے۔
رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 47 ارب روپے کے "رمضان نگہبان پیکج" کی منظوری دے دی۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں کوئی دسترخوان خالی نہیں رہے گا اور نہ ہی کوئی مستحق تنہا۔
۱:- 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو دس، دس ہزار روپے ملیں گے۔
۲:- نادار افراد کو "نگہبان کارڈز"… pic.twitter.com/StmSvCyuKn— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) January 26, 2026








