راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی گئی
راولپنڈی میں دفعہ 144 کی توسیع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک مرتبہ پھر 15 روز کےلئے 6 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں: شیر افضل مروت
ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفیکیشن
دفعہ 144 کے نفاذ کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں جلسے، جلوس، ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی، اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
مزید پابندیاں
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔








