کسی صورت 8 فروری احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے،ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں،محمود خان اچکزئی
احتجاج کی کال پر قائد حزب اختلاف کا عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلاف، چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔ ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں، سب لوگ جمہوریت کے لئے اور آمریت کے خلاف ایک دن کاروبار بند رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ مزاحیہ مسلمان اداکار جو بڑے ہیروز سے کئی گنا زیادہ پیسے چارج کرتا تھا – بولی وڈ
8 فروری کی تیاریاں
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو دکانیں بند رکھی جائیں گی، ٹیکسیاں اور دیگر ٹرانسپورٹ معطل ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں روکی جائیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ابتدا ہے اور آئندہ مرحلے میں تحریکِ تحفظِ پاکستان تمام کارکنان اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کر سکتی ہے کہ وہ جیل بھرو تحریک کے لئے تیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد
پرامن جدوجہد کا عزم
ہم اپنے بنیادی انسانی اور آئینی حقوق استعمال کریں گے اور آخری حد تک پُرامن انداز میں اپنا مؤقف پیش کریں گے، اگر ضرورت پڑی تو جیل جانے کے لئے بھی تیار ہوں گے اور اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغام
ہم کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں، سب لوگ جمہوریت کے لئے اور آمریت کے خلاف ایک دن کاروبار بند رکھیں pic.twitter.com/3Wth05ocpv
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Aiin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) January 26, 2026








