لازمی رقوم کی عدم ادائیگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کو خط

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر لازم وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا

مالی بحران کی وضاحت

وزیراعلیٰ نے خط میں واضح کیا ہے کہ وفاقی رقوم کی منتقلی میں مسلسل تاخیر صوبے کو شدید مالی بحران سے دوچار کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں صوبائی گورننس، بجٹ عمل درآمد اور عوامی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق اور متوقع وفاقی ریلیزز کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، تاہم عملی طور پر اصل ریلیز بجٹ اہداف سے نمایاں طور پر کم رہی ہیں۔ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب روپے کے مقابلے میں اب تک صرف 604 ارب روپے موصول ہوئے ہیں، جس کے باعث 54 ارب روپے کا واضح شارٹ فال پیدا ہوا ہے، جس نے کیش مینجمنٹ اور ترقیاتی و سماجی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب آپریشنز دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کا کردار

محمد سہیل آفریدی نے اس امر پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے اور قومی سطح پر بھاری اخراجات برداشت کر رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی، سیلاب سے بحالی، عارضی طور پر بے گھر افراد کی دیکھ بھال اور امن و امان کے قیام جیسے امور پر آنے والا مالی بوجھ غیر منصفانہ طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے، جو درحقیقت قومی ذمہ داریاں ہیں۔ نیٹ ہائیڈل منافع، آئل اینڈ گیس رائلٹیز اور این ایف سی منتقلیاں آئینی واجبات ہیں اور معمول کی ماہانہ این ایف سی منتقلی روکنا نہ صرف آئین بلکہ کوآپریٹو فیڈرلزم کی روح کے بھی منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک

ضم شدہ اضلاع کی صورتحال

خط میں وزیراعلیٰ نے ضم شدہ اضلاع کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اضلاع کے لیے صوبائی سطح پر 292 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ وفاق کی جانب سے اب تک صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، وفاقی سطح پر تاخیر نے انضمام کے مقاصد کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے قومی یکجہتی بھی کمزور ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

وفاقی واجبات کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی واجبات کی فوری اور غیر مشروط ادائیگی یقینی بنائی جائے کیونکہ مزید تاخیر صوبے پر مالی دباؤ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ این ایف سی منتقلی، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

معاملے کی سنگینی

خط کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وزیراعظم کی فوری اور ذاتی توجہ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس معاملے میں مزید تاخیر صوبے پر مزید مالی دباؤ کا باعث بنے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...