وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ابرار اور ہاسارنگا کے جشن کے چرچے، ایک دوسرے کے انداز میں سیلیبریشن
واقعے کا پس منظر
وزیراعلی مریم نواز نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ بڑا فیصلہ کیا۔ ننھے واجد کو جدید بائیونک آرم لگانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیکٹیریا جو زمین پر موجود تمام زندگیوں کو ختم کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی
قانونی کارروائی کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز شریف نے واقعے کو دانستہ چھپانے، جھوٹ بول کر حقائق چھپانے اور مقامی ہسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے پر سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھولا بریڈنگ فارم پر ہونے والے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
پولیس اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی
افسوناک واقعے کی اطلاع فارم ہاؤس کے مالک نے پولیس یا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دی۔ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں بچے کے بازو پر زخم کی وجہ بھی غلط بتائی گئی۔ فارم ہاؤس کے مالک نے بچے کے والدین کو بھی جھوٹی کہانی سنانے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے شادی کر لی اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی، بازیاب ہونے والی 9ویں جماعت کی طالبہ کا عدالت میں جواب
پالتو "وائلڈ کیٹس" کے قوانین
پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شرائط و ضوابط کے ساتھ پالتو 'وائلڈ کیٹس' رکھنے کے لائسنس جاری ہوتے ہیں۔
قانون کا خاتمہ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔








