وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا گالم گلوچ بریگیڈ کے نام کھلا پیغام
واقعے کا پس منظر
وزیراعلی مریم نواز نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ بڑا فیصلہ کیا۔ ننھے واجد کو جدید بائیونک آرم لگانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے خود کشی کر لی
قانونی کارروائی کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز شریف نے واقعے کو دانستہ چھپانے، جھوٹ بول کر حقائق چھپانے اور مقامی ہسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے پر سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھولا بریڈنگ فارم پر ہونے والے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری سے کامن ویلتھ گیمز کے چمپئن نوح دستگیر بٹ کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات
پولیس اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی
افسوناک واقعے کی اطلاع فارم ہاؤس کے مالک نے پولیس یا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دی۔ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں بچے کے بازو پر زخم کی وجہ بھی غلط بتائی گئی۔ فارم ہاؤس کے مالک نے بچے کے والدین کو بھی جھوٹی کہانی سنانے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی، عمران خان کو ملٹری کورٹس میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے: پی ٹی آئی
پالتو "وائلڈ کیٹس" کے قوانین
پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شرائط و ضوابط کے ساتھ پالتو 'وائلڈ کیٹس' رکھنے کے لائسنس جاری ہوتے ہیں۔
قانون کا خاتمہ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔








