دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی اطلاعات
چاغی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شہبازگل کا موقف: بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت پر رد عمل
زلزلے کی شدت
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی زمین کے اندر 66 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








