سپر ٹیکس کیس، آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا
عدالتی عمل
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کیے۔
چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے کہ کوشش کریں گے آج ہی مختصر فیصلہ سنا دیں، آرڈر کا انتظار کریں اور اگر آج ممکن نہ ہوا تو بدھ کو مختصر فیصلہ جاری کریں گے۔








