جھنگ، شوگر ملز میں ٹربائن پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق، دو زخمی
خوفناک حادثہ جھنگ میں
جھنگ (آ ئی این پی) صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک قاتلوں کی داستانیں: والدین یا بچوں کے بے رحمی سے قتل کرنے والے سیریل کلر کیوں ایسا کرتے ہیں؟
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوگر ملز میں سٹیم لائن ٹربائن اچانک پھٹ گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور مل کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ان کی دردمندی اور روشنی خیالی فرد سے اجتماع کی طرف سفر کرتی ہے، جلوت اور خلوت میں پاکستان کے مستقبل کے لیے بے چین نظر آتے ہیں
ریسکیو کا عمل
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پیش رفت اور تحقیقات
واقعے کے بعد شوگر ملز میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








