کراچی، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر باضابطہ انکوائری کا آغاز، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ ارسال
نیب کا سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں تحقیقات کا آغاز
کراچی (آئی این پی) سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کے الزام کے تناظرمیں نیب متحرک ہوگیا۔ اس حوالے سے نیب کراچی نے سندھ حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری سے متعلق مراسلہ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو ارسال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چپقلش کا خوب شور تھا، سرکار کی نوکری کرتے 14برس بیت گئے تھے، ابھی پہلی پروموشن کا انتظار تھا، تکلیف دہ انتظار اور یہ ختم ہوتے نظر بھی نہیں آ رہا تھا۔
انکوائری کا مقصد اور مواد
خط کے متن کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 18 کے تحت حکومت سندھ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں سرکاری فنڈز کی غلط خریداری اور خوردبرد کے الزامات پر انکوائری کی جارہی ہے۔ مذکورہ معاملے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔ قانونی مینڈیٹ کے مطابق نیب واحد ادارہ ہے جو ایسے جرائم کی انکوائری کرتا ہے جو نیب بیورو کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
تحقیقات کی ذمہ داری
آرڈیننس کے تحت مبینہ طور پر کیے گئے کسی جرم کی تحقیقات اور تفتیش کی ذمہ داری نیب پر عائد ہوتی ہے۔ کسی دوسری ایجنسی اور اتھارٹی کو تحقیقات میں شامل کیا جاسکتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب نیب کو ایسی ضرورت محسوس ہو۔ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی پر نیب نے دستاویزات طلب کرلی ہیں۔








