آئی سی سی کا دوہرا معیار، بنگلہ دیش کے صحافیوں کو ورلڈکپ کی کوریج سے بھی روک دیا

آئی سی سی کا بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیا کے آتش فشانی راکھ کے بادل پاکستانی فضائی حدود میں داخل

معلومات کی تفصیلات

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت دونوں ملکوں میں بنگلا دیش کے کسی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں کینسل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال: اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں

صحافیوں کی شکایات

بنگلا دیش کے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک صحافی کو 20 تاریخ کو ایکریڈیشن کی تصدیقی ای میل آئی مگر بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی ای میل بھیج دی گئی۔ بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن جاری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ، ترجمان شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان سامنے آ گیا

نئی حکمت عملی کا اعلان

بنگلا دیش کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا

کرکٹ بورڈ کی تصدیق

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر بلے سے تشدد، نوجوان ہلاک

باضابطہ وضاحت کی عدم موجودگی

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ایکریڈیشن کا مستقبل

بنگلا دیشی صحافیوں کے ورلڈ کپ ایکریڈیشن کا معاملہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میڈیا نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کرنے والے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بنگلا دیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا، جبکہ بنگلا دیشی صحافیوں کو سری لنکا میں ہونے والے میچز کیلئے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...