پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار، گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی تاریخی شرکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخ میں پہلی بار صوبائی وزراء کی اے آئی ٹریننگ سیشن میں خود شرکت کرکے لیڈ کیا۔ وزیراعلٰی مریم نواز اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: فیلڈ مارشل
ٹیک ویلی کی تشکیل
ٹریننگ پروگرام میں پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز وزیر کی حاضری سے کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو Gemini کے مفید استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کے خلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
پالیسی سازی میں اے آئی کا کردار
اس موقع پر گورننس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقۂ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔ اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پھر ملتوی
سکول ایجوکیشن کی ترقی
گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 3 لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ڈیجیٹل صحافت کے لئے اقدامات
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 2 لاکھ طلباء اور 2 ہزار ٹیچر کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 آرگنائزیشن کے لیے ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے۔
گوگل ٹیم کے تاثرات
گوگل ٹیم نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا شہر نہیں دیکھا جو تاریخ اور ثقافت کا امتزاج ہے۔ 2026 کو یوتھ کا سال قرار دینے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








