شمال مغربی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 20 ہزار سے زائد رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمال مغربی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
زلزلے کی تفصیلات
اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت کاؤنٹی کے 20 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امدادی سرگرمیاں
زلزلے کے فوری بعد عوامی سلامتی کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 350 افسران کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔ اس کے علاوہ گانسو صوبائی فائر اینڈ ریسکیو کور نے 340 اہلکار، 65 گاڑیاں اور تربیت یافتہ تلاش کرنے والے کتے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے ہیں۔








