عمران خان کی صحت سے متعلق سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کا بیان
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ معاملہ اب کسی صورت قابلِ برداشت نہیں رہا۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
علاج میں رکاوٹ کی مذمت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ CRVO جیسی خطرناک بیماری میں تاخیر کا مطلب جان بوجھ کر بینائی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ علاج جیل میں ممکن نہیں، پھر بھی ہٹ دھرمی جاری رکھنا انسانی جان اور بنیادی حقوق سے کھلا مذاق ہے۔
حکومت کی ذمہ داری
عمران خان نے کبھی بیماری کو سہارا بنا کر کوئی رعایت نہیں مانگی، لیکن آج اگر ان کی آنکھ کو بروقت علاج نہ ملا تو اس کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں گے، جس کی مکمل ذمہ داری حکومتی رویے پر عائد ہوگی۔ آج ہی انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بصورتِ دیگر حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری بھی حکام پر ہی عائد ہو گی۔
معاملہ اب کسی صورت قابلِ برداشت نہیں رہا۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے۔ CRVO جیسی خطرناک بیماری میں تاخیر کا مطلب جان بوجھ کر بینائی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ ڈاکٹروں نے…
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AQayyumNiaziPTI) January 27, 2026








