ججز کی سکیورٹی، آئی جی پنجاب نے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے ججز کی سکیورٹی کے لیے 11 نئی بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری بھجوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان
سکیورٹی تھریٹ کی تشخیص
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک کے عدالتی سسٹم کو سکیورٹی تھریٹ موجود ہیں۔ سکیورٹی تھریٹ سے متعلق مراسلہ سمری کے ساتھ لف کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں 8ویں کلاس کی طالبہ سے 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی، 16 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے
مالی تفصیلات
اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہیں، ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔ گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کے لیے بھی 9 کروڑ 68 لاکھ کی رقم درکار ہے، ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے کے لیے 88 لاکھ روپے کی رقم درکار ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سے درخواست
مراسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے۔








