ججز کی سکیورٹی، آئی جی پنجاب نے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے ججز کی سکیورٹی کے لیے 11 نئی بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری بھجوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بوستان جنکشن سے اگلا اسٹیشن ”یارو“ ہے، اس کو دیکھتے ہی گانا یاد آجاتا ہے ”یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں“ نشہ تو یارو کے قریب بھی ہے۔
سکیورٹی تھریٹ کی تشخیص
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک کے عدالتی سسٹم کو سکیورٹی تھریٹ موجود ہیں۔ سکیورٹی تھریٹ سے متعلق مراسلہ سمری کے ساتھ لف کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی پوچھنے والا تھا اور نہ کوئی پرسان حال،قصہ مختصر تمام افسران کی لمبی کلاس ہوئی، موج کا وقت گزر گیا، آپ سے ہی کام لینا ہے، عوامی شکایات ختم کرنی ہیں
مالی تفصیلات
اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہیں، ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔ گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کے لیے بھی 9 کروڑ 68 لاکھ کی رقم درکار ہے، ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے کے لیے 88 لاکھ روپے کی رقم درکار ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سے درخواست
مراسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے۔








