پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات کے معاملے پر نئی حکمتِ عملی طے کر لی گئی
آئندہ مذاکرات کی نئی حکمتِ عملی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مذاکرات کے معاملے پر نئی حکمتِ عملی طے کر لی گئی، جس کےتحت آئی ایم ایف سے کچھ شعبوں میں رعایتیں لی جائیں گی۔
وزارتِ خزانہ کی تجاویز
روزنامہ جنگ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ مذاکرات میں از سرِ نو ترجیحات متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے
تجاویز کی تیاری
ذرائع نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے 2 ہفتوں میں تجاویز وزارتِ خزانہ کو دیں گے۔ وزارتِ صنعت و پیداوار صنعتی شعبے کی مشکلات کم کرنے کے لیے تجاویز تیار کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے آئندہ مذاکرات میں صنعتوں کی بحالی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی حکمتِ عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا سے ملاقات” فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج ”، غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے، ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
معاشی ترقی کے لیے حکومتی ترجیحات
ایم ڈی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام میں رہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف کو معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سپر ٹیکس اور پاور ٹیرف میں کمی
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق صنعتوں اور بڑی کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس اور پاور ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔








