وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اسمبلی تقریر پورے صوبے کی ترجمانی تھی، عوام کا جبری انخلا کروا کر کہتے ہم نے نہیں کیا، اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،شفیع جان
پشاور میں شفیع جان کا بیان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں کی گئی تقریر پورے صوبے کی ترجمانی تھی، یہ لوگ سہیل آفریدی کے حلقے میں آپریشن کر کے پی ٹی آئی اور سہیل آفریدی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم اور سیالکوٹ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں کی شاندار شرکت
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کا جبری انخلا کراکے اب کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا، اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دینگے۔ انہی کی وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے، انہوں نے ہی ہمارے اوپر ملٹری آپریشن مسلط کیا ہے۔ خواجہ آصف اور طلال چودھری کے بیانات ثبوت ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ہم ہر حال میں کریں گے۔
بسنت کا ذکر
شفیع جان نے مزید کہا میری بات یاد رکھیں ان کو یہ بسنت منسوخ کرنا پڑے گی کیونکہ جو بندہ پتنگ اڑا رہا ہے اس پر عمران خان کی تصویر ہو گی یا 804 لکھا ہوا ہوگا۔
سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں کی گئی تقریر پورے صوبے کی ترجمانی تھی، یہ لوگ سہیل آفریدی کے حلقے میں آپریشن کر کے پی ٹی آئی اور سہیل آفریدی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔عوام کا جبری انخلا کراکے اب کہتے ہم نے نہیں کیا اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دینگے۔ انہی کی وجہ سے لوگ بے گھر… pic.twitter.com/w9eBHuLzrq
— Azhar Mashwani (official) (@AzharMashwaniPk) January 27, 2026








