سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد میں گیس پائپ چوری کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر رضا مند ہو گیا ہے اور ۔۔‘‘ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس
چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں گیس پائپ کی چوری سے 41 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار ماہ میں 27 ہزار ڈالر، مفت رہائش اور ٹکٹ: وہ امریکی ریاست جہاں غیر ملکی ملازمین کی طلب ہے
آڈٹ حکام کی رپورٹ
جیو نیوز کے مطابق آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور سے 41 کروڑ روپے سے زائد کے پائپ چوری کیے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے اس چوری پر مجموعی طور پر 41 انکوائریاں کی ہیں۔ ٹرکوں کے حساب سے ایس این جی پی ایل اسٹور سے مال نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، بیرسٹر گوہر
چوری کی سنجیدگی
ممبر کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ یہ ادارے کی اپنی چوری ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ پہلے کہتے تھے لوگ چوری کرتے ہیں، اب ادارے کے ملازم ہی چوری کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
ریکوری کی صورتحال
حکام ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیمرے براہ راست ہیڈآفس میں رپورٹ کرتے ہیں۔ 41 کروڑ روپے میں سے 16 ملین روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے، سوئی ناردرن نے 41 لوگوں کو چوری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی پی ایس ایل مینجمنٹ سے عدم رابطے پر تشویش، قانونی کارروائی کا عندیہ
مقدمات اور ضمانت
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 18 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سب کی ضمانت ہوگئی۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان سب لوگوں کو ضمانت کیسے دے دی؟
یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع
خصوصی کمیٹی کا قیام
حکام نے بتایاکہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ نے اس کیس کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی ہے، ایف آئی اے نے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے، ایف آئی اے نے سوئی ناردرن سے فارنزک آڈٹ کی درخواست کی ہے۔
تحقیقات کی درخواست
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے سے پائپ چوری کی تحقیقات پر رپورٹ طلب کرلی ہے。








