وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلے

خصوصی اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا

اہم ہدایات

اجلاس کے دوران 9 ڈویژن کے 1197 مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریسکیو 1122 میں نیا فائر انسپکٹوریٹ یونٹ قائم کرنے اور آتشزدگی کے سدباب کے لیے جدید ترین ہائی ایکسپنشن فون جنریٹر کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی کی شدت مزید تین دن برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان۔

بڑی عمارتوں کی سیکیورٹی

وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی عمارتوں میں سموگ ڈیکٹیٹر، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے۔ فرسٹ ایڈ اور آکسیجن سلنڈر بھی بڑی کمرشل عمارتوں میں لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کیمیکل، گتا، کپڑا اور سلنڈر وغیرہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے سپیشلائزڈ ٹریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ کا خطاب

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسپانس ٹائم اچھا تھا، اور پورے پنجاب میں یہی رسپانس ٹائم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش ریکارڈ ساز زیورات سے چمک اٹھی، پاکستانی نمائش کنندہ کا چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار

سیفٹی ریگولیشن کی پابندی

مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلڈنگ کی تعمیر کے دوران سیفٹی ریگولیشن کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ ہر عمارت میں فائر سیفٹی آلات موجود ہونے چاہئیں اور ان کا کارآمد ہونا بھی ضروری ہے۔ آگ بجانے کے آلات کی ایکسپائری ڈیٹ اور فائر آلارم چیک کرنا ہوگا۔

سلنڈرانسپکشن اور غیر معیاری مواد کا خاتمہ

صوبہ بھر میں سلنڈرانسپکشن کی جائے گی، اور غیر معیاری سلنڈر بنانے اور بیچنے والے ادارے سیل کیے جائیں گے۔ ہر عمارت میں آٹو میٹک سپرینکل سسٹم ہونا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...