سندھی شاعر کا قتل، لے پالک بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

حیدرآباد میں معروف شاعر کا قتل

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تصور راجپوت نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے: ترجمان پاک فوج

قتل کی تفصیلات

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری کی جھلسی ہوئی لاش 15 فروری 2025 کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی تھی۔ ابتدا میں واقعے کو شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ قرار دیا گیا، تاہم بعد ازاں سندھ بھر میں ادیبوں کے احتجاج اور پولیس تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا کہ شاعر کو پہلے تشدد کر کے قتل کیا گیا اور پھر شواہد مٹانے کے لیے لاش کو نذرِ آتش کیا گیا۔

ملزم کا اعتراف

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق تفتیش کے دوران ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے قتل اور بعد ازاں واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے لاش جلانے کا اقرار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور اس کے مقتول سے گھریلو و ذاتی اختلافات تھے، جو قتل کی وجہ بنے۔ اس واقعے کا مقدمہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...