25 کسان قتل، کئی اغواء
حملے کی تفصیلات
کنشاسا (مانیٹرنگ ڈیسک) شمال مشرقی جمہوریہ کانگو میں داعش سے منسلک الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نے حملوں میں 25 کسانوں کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو دہائیوں بعد پنجاب حکومت نے مقامی بینک کے قرضوں کی ادائیگی کر دی
حملوں کا پس منظر
''اے ایف پی'' نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) نے صوبہ ایتوری کے جنگلات میں واقع متعدد دور دراز دیہات پر حملے کیے۔ اے ڈی ایف اس علاقے میں ماضی میں بھی قتلِ عام کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ ایک مقامی کارکن نے بتایا کہ متاثرین کو باندھ کر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کیا گیا۔
اغواء کے واقعات
مقامی انسانی حقوق کے کارکن کرسٹوف منیانڈیرو کے مطابق کئی افراد کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔








