آسٹریلیا میں گرمی کی شدید لہر
آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور گرمی کی شدت سے جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے۔
فائر ڈینجر وارننگ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ملک بھر میں فائر ڈینجر وارننگ جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز ریاست وکٹوریہ میں 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ نیو ساؤتھ ویلز، کوئنزلینڈ اور تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ہیٹ ویو وارننگز جاری کی گئی ہیں۔
وکٹوریہ میں آگ کا خطرہ
گرمی کی اس شدید لہر نے آسٹریلیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست وکٹوریہ میں آگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے جہاں اوٹویز کے علاقے میں پہلے ہی تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ تقریباً 10 ہزار ہیکٹر رقبہ جلا چکی ہے۔
انخلاء کے احکامات
حکام نے وکٹوریہ کے دیہی قصبوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد کو اپنے گھروں سے انخلاء کا حکم دیا ہے۔








