بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک
معاملہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدرجاوید سید انتقال کر گئے
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی سوار تھے، طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم کی ریکارڈ ساز اننگز، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 247 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
سوار افراد کی صورتحال
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں اجیت پوار کے دو ساتھی اور عملے کے 2 ارکان بھی سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
تحقیقات کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








