بھارتی معروف گلوکار اریجیت سنگھ کا فلموں کے لیے گانے نہ گانے کا اعلان
اریجیت سنگھ کا حیران کن اعلان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے شان دار کیریئر کے عروج میں ہی پلے بیک گلوکار کے طور پر گانے سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا اور اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی اہم ملاقات
مداحوں کے لئے پیغام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں خوش گلو اریجیت سنگھ نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا کہ 'میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ سب نے ان برسوں میں بطور مداح بہت زیادہ پیار دیا'۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
گانے کی دنیا سے رخصتی
انہوں نے کہا کہ 'میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں اب سے پلے بیک گلوکار کے طور پر نیا کام نہیں کروں گا'۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
سفر کا اختتام
اریجیت سنگھ نے کہا کہ 'میں یہ سفر اب ختم کر رہا ہوں اور یہ ایک شان دار سفر تھا'۔
یہ بھی پڑھیں: شکرگڑھ میں گھر سے 29 سانپ نکل آئے
مداحوں کی حیرانی
اریجیت سنگھ کے اس اعلان کو سوشل میڈیا میں ان کے مداحوں نے ناقابل یقین قرار دیا اور بتایا کہ ابتدائی طور پر اس پر یقین نہیں آرہا تھا، انہیں بالی ووڈ کی انتہائی پراثر آوازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
سوشل میڈیا پر وائرل خبر
گلوکار کا اعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انسٹاگرام کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اسکرین شارٹس گردش کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے روند دیا
مستقبل کی منصوبہ بندی
اریجیت سنگھ کے اعلان کے مطابق وہ اب فلموں کے لیے گانے نہیں گائیں گے جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔
وضاحت اور مزید معلومات
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ اریجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کی تصویر کے حامل ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ گلوکار نے موسیقی سے کنارہ کشی نہیں کی ہے بلکہ وہ اچھی موسیقی کا دلدادہ ہیں اور مستقبل میں مزید سیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی چند معاہدے ہیں وہ پورے کرنے ہیں تو اس سال مزید ریلیزز ہو سکتی ہیں، تاہم وضاحت کے لیے کہ اریجیت میوزک بنانا بند نہیں کریں گے۔








