پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا
حیدرآباد فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد
معاہدہ کامیابی سے مکمل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی اور پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے درمیان کوچنگ رول سے متعلق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔پہلا سائیبر پیٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل قائم،کیا مانیٹر اور رپورٹ کیا جا رہا ہے ؟ جانیے
پہلے کی خدمات
اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ سکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں فورسز کی 2 کاروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
استعفیٰ کی وجوہات
تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
سیزن 11 کا آغاز
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے۔








