روایتی اسٹامپ پیپرز ختم؛ حکومت نے نیا نظام نافذ کر دیا
اسلام آباد میں ای سٹیمپنگ کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس تمام سیٹلائٹ معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے؟’’۔۔۔ بھارتی آرمی چیف گیدڑ بھبھکیاں دیتے ہوئے ’’اہم اعتراف ‘‘ بھی کر بیٹھے
روایتی اسٹامپ پیپرز کی بندش
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل ٹریژری کی جانب سے مزید روایتی اسٹامپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹامپ پیپرز کو ان کی مقررہ مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو انتہائی شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
ای سٹیمپنگ پراجیکٹ کی کامیابیاں
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ای سٹیمپنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹامپ پیپرز سے متعلق تمام اعداد و شمار کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بھی مرتب کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید
جعلسازی کی روک تھام
ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہری اب سیٹیزن پورٹل کے ذریعے باآسانی ای سٹیمپ کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں، جس سے جعلسازی کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔
فائدے اور سہولیات
انتظامیہ کے مطابق ای سٹیمپنگ نظام سے سرکاری امور میں سہولت، شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا، جبکہ شہریوں کو بھی تیز اور محفوظ سروس فراہم کی جا سکے گی۔








