الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین مخصوص نشست کے کیس کا فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین مخصوص نشست کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کی حنا بی بی کی درخواست مسترد کردی۔
صدف احسان کی رکنیت برقرار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ صدف احسان کی بطور قومی اسمبلی رکنیت برقرار رہے گی، درخواست گزار حنا بی بی فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے الیکشن ٹربیونل کا رخ کرسکتی ہیں۔








