خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں طوفانی بارش، ہر طرف پانی ہی پانی، نوجوانوں نے تیراکی شروع کر دی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ایران کے کتنے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے؟ اماراتی وزارت دفاع نے تفصیلات بتا دیں
احکامات کی معطلی
عدالت نے الاؤنسز روکنے کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025ء کے آرڈرز کے خطوط معطل کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بے وفائی بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، اہلیہ سنیتا آہوجا
نوٹس اور کمنٹس کی جمع آوری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
آئندہ سماعت
عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے ملازمین کے الاؤنسز روک دیے ہیں۔ وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے احکامات پہلے ہی معطل کر رکھے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔








