بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات سے انکار کی خبر کی تردید
پی ٹی آئی چیئرمین کی ملاقات کی خبر مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے ملاقات سے انکار کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
ملاقات کی عدم اجازت
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ مجھے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، حکومت اور نہ ہی جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت دی، کسی اہلِ خانہ یا وکیل کے ساتھ جانے کی شرط عائد کرنے کا سوال ہی نہیں۔
اڈیالہ جیل کا معمول
انہوں نے کہا کہ ہر منگل اڈیالہ جیل جاتا ہوں، کل بھی معمول کے مطابق گیا، پولیس نے ملاقات سے روکا، وقت مکمل ہونے پر واپس آ گیا۔








