ایبٹ آباد: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 13 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
مریض کی حالت اور آپریشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حسنین علی کو اپینڈکس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا مگر چار دن سے ہوش میں نہ آسکا اور دار فانی سے رخصت کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ جہاز گینگ کا اہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار
احتجاج اور مظاہرین کی کارروائیاں
لڑکے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ورثاء آپے سے باہر گئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ شدید احتجاج کے باعث ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لواحقین کا مطالبہ
مظاہرین نے ڈاکٹر فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، لواحقین نے بتایاکہ 13 سالہ حسنین علی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ پولیس نے ڈاکٹر کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی۔








