فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی۔
ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا ایکشن، عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیک مانگنے والے 16 افراد گرفتار
تحریری فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
الزامات کی تفصیل
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پر جعلی رجسٹری اور انتقال درج کرنے کا الزام ہے، مدعی مقدمہ کو 1 کنال زمین منتقل کرنے کے بجائے دھوکا دہی سے 10 مرلہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔
ملزم پر سرکاری عہدے کا غلط استعمال اور ذاتی فائدہ لینے کے الزامات ہیں جبکہ استغاثہ کے مطابق اصل حقائق تک رسائی اور تفتیش کے لیے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے
استغاثہ کا موقف
استغاثہ کے مطابق شکایت کنندہ کے بیان یا سمجھوتے کی بنیاد پر ضمانت جیسی غیر معمولی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ ملزم نجف حمید کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی انکوائری جاری ہے۔
نتیجہ
تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری عہدے کا غلط استعمال ایک سنگین معاملہ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا استغاثہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔








