مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیرِ اہتمام چوہدری شہباز حسین مرحوم کے لیے تعزیتی نشست، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
پُراثر تعزیتی نشست کا انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے پارٹی رہنما اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب، کمیونٹی کی ممتاز، ہر دلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد شہباز کے انتقال پر ایک پُراثر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی اور لڑکا قتل
شرکاء کی فہرست
اس تعزیتی اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ داران، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النساء سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم اور سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے : سی ای او لیسكو
تقریب کی صدارت
تعزیتی نشست کی صدارت مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری اور چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری ظہیر احمد نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ کے انتقال پر اظہار افسوس
دینی خطبہ
تقریب کے آغاز میں معروف دینی اسکالر ڈاکٹر قاری عبدالباسط نے قرآن و حدیث کی روشنی میں زندگی اور موت کی حقیقت پر تفصیلی خطاب کیا۔ ان کے خطاب کو تقریب میں موجود مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے انتہائی انہماک سے سنا۔ انہوں نے مرحوم چوہدری محمد شہباز کی دینی، اخلاقی اور سماجی صفات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی آؤٹ
خراجِ عقیدت
تعزیتی نشست میں ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النساء نے خصوصی شرکت کی اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد شہباز پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے سلسلے میں تقسیم کی جانیوالی نیاز کے ڈبوں پر بھی “وزیراعلیٰ پنجاب” کی پرنٹنگ، ویڈیوز وائرل
مرحوم کے صاحبزادے کا پیغام
اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے اسامہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد محترم کا اچانک ہم سے بچھڑ جانا ان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے، تاہم یہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہے جس پر صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں والد کی جگہ تو نہیں لے سکتا، مگر اپنے والد کے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ تعلقات کو اسی طرح نبھاؤں گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں کمیونٹی کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر تمام شرکاء کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز سے اہم ملاقات
سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی
تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے صدر اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری اور چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور کمیونٹی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شہباز نہ صرف پارٹی بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مخلص اور فعال رہنما تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی جدائی کا غم جتنا ان کے اہلِ خانہ کو ہے، اتنا ہی دکھ ہم سب کو بھی ہے۔
اجتماعی فاتحہ خوانی
تقریب کے اختتام پر مرحوم چوہدری شہباز کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کے ساتھ اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی。








