کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
تحقیقی رپورٹ کی تیاری
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن، چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں پی آئی ایف کے وفد کی خصوصی شرکت
وزیر اعلیٰ کو رپورٹ کی پیشکش
’’جنگ‘‘ کے مطابق کمشنر کراچی گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے کابینہ کی منظوری کا انتظار
آتشزدگی کی وجوہات اور ریسکیو کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کی رات 10:26 پر فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع ملی۔ پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 پر گل پلازہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ 35 سال کی عمر میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے طاقتور آدمی کیسے بنے؟
ریسکیو کے وقت کے اعداد و شمار
ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر گل پلازہ پہنچا، گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی، آگ تیزی سے پھیلی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے پھیلی۔
جانی نقصان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔








